شکست خوردہ عناصر کے جھوٹ اور گالیوں کا جواب عوام کی مزید خدمت سے دیں گے‘شہبازشریف
ان عناصرنے دشنام طرازی اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، دھرنا پارٹی کے لیڈر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبا کے دوران پہاڑوں پر چڑھنے والے کس منہ سے عوام کی خدمت کی بات کر سکتے ہیں،اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہو تا‘وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 20 جنوری 2018 19:40
(جاری ہے)
2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصر کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج کی سیاست معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی میں رکاوٹ بنتی ہے اور بلا جواز احتجاج کرنے والے درحقیقت عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔
پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ان سیاسی عناصر کی بے چینی بڑھ رہی ہے اور یہ شکست خوردہ عناصر اپنی منفی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نوٹنکی کا ناٹک باشعور عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ یہ ڈرامہ رچانے والے صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کے مخالف ہیں۔ کے پی کے میں ڈینگی کی وبا کے دوران پہاڑوں پر چڑھنے والے کس منہ سے عوام کی خدمت کی بات کر سکتے ہیں۔ ان لوگوں نے گزشتہ ساڑھے چار برس میں اپنے صوبے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور اب وہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے صرف دشنام طرازی اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ دھرنا پارٹی کے لیڈر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ہم ان کی گالیوں اور جھوٹ کا جواب عوام کی مزید خدمت سے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ لوگ ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتے رہیں ہم عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.