Live Updates

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات،

پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری روایات کے منافی ہے‘شہبازشریف ان عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے،انہوںنے دھرنے دیکرملک و قوم کے مسائل میں اضافہ کیا ’میں‘ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے،پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’ہم ‘کی روش پر چلنا ہوگا‘ شہباز شریف شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے،انکے فلاحی اقدامات رول ماڈل ہیں:گورنر سندھ

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:40

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر سندھ نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوںکی مذمت کی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری روایات کے منافی ہے اوران عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے ۔یہ وہ عناصر ہیں جنہوںنے دھرنے دے کرملک و قوم کے مسائل میں ا ضافہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے ۔ذاتی انا ’میں‘ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’ہم ‘کی روش پر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان چار صوبوں ،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر پر مشتمل ہے ۔ جب چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کریںگی تبھی ملک آگے بڑھے گا۔ہم سب نے ملکرذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اوراستحکام کیلئے کام کرنا ہے اورمسلسل محنت سے ہی پاکستان عظیم ملک بنے گا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے ۔شہبازشریف کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سب کیلئے رول ماڈل ہیںاورصوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے شہبازشریف نے انتھک محنت کی ہے ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شیرازی اور مسلم لیگ ٹھٹھہ کے صدر محمد حنیف میمن شامل تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات