Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں پر غور کرنے کے لئیے 23 فروری کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 18:39

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں پر غور کرنے کے لئیے  23 فروری کو سنٹرل ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر میں عمران خان نے استعفوں پر غور کرنے کے لئیے 23 فروری کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کو لعن طعن کا نشانہ بنانے کے بعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان کو بھی قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا جس پر تحریک انصاف کے سربراہ نے مثبت اشارہ بھی دیا تھا لیکن بعد میں تحریک انصاف اس معاملے پر تقسیم نظر آئی۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق تحریک انصاف نے استعفوں کے معاملے پر سنجیدہ غور و فکر کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا جس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سمیت حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :