سیکیورٹی اداروں نے راؤ انوارکی اربوں کی جائیداد کی تحقیقات شروع کردیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 18:34

سیکیورٹی اداروں نے راؤ انوارکی اربوں کی جائیداد کی تحقیقات شروع کردیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) : سیکیورٹی اداروں نے سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکیخلاف مزید تحقیقات شروع کردیں،راؤانوارکے ملک اوربیرون ملک اثاثوں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیرمعطل ہوگئے لیکن ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ راؤانوارپرملیرمیں تعیناتی کے دوران اربوں روپےکےاثاثے بنانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پیراؤانوار کی کراچی اوراسلام آباد میں مبینہ جائیداد کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔سابق ایس ایس پی راؤانوارپرملیرمیں ریتی بجری کی چوری اورزمینوں پرقبضےکرانے کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے چکی ہے جب کہ کمیٹی نے راؤ انوار کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :