ہم پاکستان کے دشمن نہیں‘ وہ بھی ہمیں دشمن نہ سمجھے، اسرائیلی وزیراعظم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 18:29

ہم پاکستان کے دشمن نہیں‘ وہ بھی ہمیں دشمن نہ سمجھے، اسرائیلی وزیراعظم
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں‘ وہ بھی ہمیں دشمن نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے بھارت کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کئیے جبکہ بھارت کے کچھ شہروں میں انکے خلاف مظاہر ے بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لٰہذا پاکستان بھی ہم سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کرے۔بھارت کے دورے پر اسرائیلی وزیراعظم بھی بھارت کی زبان بولتے ہوئے بولے بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جن کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔