امریکہ میں وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہوسکا، حکومت شٹ ڈائون

ریپلکن اور ڈموکریک پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان متعدد موضوعات پر شدید اختلافات کے باعث گزشتہ شب حتمی مہلت ختم ہوگئی مذکورہ بل میں حکومتی اخراجات کی 16 فروری تک توسیع تھی تاہم اسے درکار 60 ووٹ نہ مل سکے

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:26

امریکہ میں وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہوسکا، حکومت شٹ ڈائون
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) امریکہ میں وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ شٹ ڈان ہو رہا ہے۔ ریپلکن اور ڈموکریک پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان متعدد موضوعات پر شدید اختلافات کے باعث گزشتہ شب حتمی مہلت ختم ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اخراجات کا بل کانگریس کے ایوانِ زیریں سے منظور کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سے بل نہ پاس ہونے کا مطلب ہے کہ حکومتی سرگرمیاں جزوی طور پر قورا معطل ہو جائیں گی۔مذکورہ بل میں حکومتی اخراجات کی 16 فروری تک توسیع تھی تاہم اسے درکار 60 ووٹ نہ مل سکے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈان ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایک ہی جماعت کی کانگریس کے دونوں ایوانوں اور وائٹ ہاس پر کنٹرول ہے۔امریکی حکومت کا گذشتہ شٹ ڈان 2013 میں ہوا اور 16 روز تک جاری رہا اور اس دوران وفاقی ملازمین کو مجبورا تعطیلات لینا پڑیں۔ 2013 کا شٹ ڈان گذشتہ 17 برس میں پہلا موقع تھا کہ امریکی حکومت کو 'شٹ ڈان' کا سامنا کرنا پڑا۔۔

متعلقہ عنوان :