عمران اور نواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں،اعتزاز احسن

پی ٹی آئی چیئرمین پارلیمنٹ پرلعنتیں بھیجنے کے بجائے اپنی گفتار کو جمہوری بنائیں ،لاتوں کے بھوت باتوں ‘‘ سے نہیں مانے گے سفاک درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے بچانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب خود خدا کاخوف کھاتے نہیں،پی پی رہنما

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:21

عمران اور نواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں،اعتزاز احسن
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب قوم بتایئے کیا ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘‘کاالمناک واقعہ دل خراش نہیں تھا پی ٹی آئی چیئرمین پارلیمنٹ پرلعنتیں بھیجنے کی بجائے اپنی گفتار کو جمہوری بنائیں عمران خان اورنواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

لاتوں کے بھوت باتوں ‘‘ سے نہیں مانے گے سفاک درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے بچانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب خود خدا کاخوف کھاتے نہیں دوسروں کو جذبات نہ بھڑکاٹنے کی وصیتیں کررہے ہیں اللہ کی شان دیکھیں (ن) لیگی بے حس حکمرانوں کی سینہ زوری اب نہیں چلے گی ان ظالموں کو اپنی گردنیں قانون کے سامنے ہرحال میں جھکانا پڑیں گی ۔

(جاری ہے)

شوباز خادم اعلیٰ کی نیب میں طلبی کاپیپلز پارٹی خیرمقدم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی قائدین نے تحریک قصاص میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے آمرانہ رویے کے خلاف لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیصل آباد کے ڈویژنل صدر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق، سابق وزیر مملکت داخلہ تسنیم قریشی ، میاں اظہر حسن ڈار، چوہدری نجف ضیاء وڑائچ، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ ، رانا محمد اعظم خاں ، رانا محمد عقیل خاں ، ضلعی صدر جھنگ آغاطارق گیلانی ، میاں اسلام عابد، راناخالد محمود ، سے ملاقات کے دوران باہمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پنجاب کا خود ساختہ ’’شاہی خاندان ‘‘ مظلوموں کو انصاف بھی نہ دیں اوراپنی ہٹ دھرمی بھی نہ چھوڑیں تو متحدہ اپوزیشن سانحہ ’’ماڈل ٹاؤن وقصور ‘‘ کے متاثرین کے لیے حکومتی بے حسی کو کیاعوام کے سامنے بے نقاب نہ کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی دکھ درد ، غریب ، متاثرین اورپارلیمنٹ کے تقدس کے لیے ’’نظریاتی و مذہبی ‘‘ اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپناعملی کردارادا کیا ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ’’متحدہ اپوزیشن کے پاورشو‘‘ کو ناکام کہنے والے (ن) لیگی درباری احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں (ن) لیگ حقائق کاسامنا کرنی والی جمہوری عوامی جماعت کبھی نہیں بن سکتی ’’ جاتی امرا‘‘ کے تمام حواری عوامی ردعمل سے اذیت ناک صدمے کاشکار ہوچکے ہیں ۔

، سابق وزیر مملکت داخلہ تسنیم قریشی نے کہاکہ آج بھی جمہوری دور میں قوم کو گمراہ کررہے ہیں پیپلز پارٹی منافقانہ طرز عمل کے خلاف تھی اورہے ہم سیاست نہیں مظلوموں کی دلجوئی کے لیے آئیں ہیں نواز شریف میںہمت ہے تو ’’عدل کی تحریک ‘‘ اپنے گھر سے شروع کریں پہلے تین سے زائد عرصہ کے باوجود بے چارے لوگوں کو انصاف نہیں دے رہے ہو ’’نظام عدل ‘‘ کہاں سے بحال کروائیں گے ۔