ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی

ٹیم کو سخت سکیورٹی کے حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، دوسرا میچ کل کھیلے گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:15

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) ورلڈ الیون ہاکی ٹیم گزشتہ روز لاہور پہنچ گئی، ٹیم کے ارکان اپنے آفیشلز کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 316 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیم کو سخت سکیورٹی کے حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، واضح رہے کہ ورلڈ الیون کی ہاکی ٹیم اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کل دوپہر دو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ کے انعقاد کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور میچ کے انعقاد کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :