ریلوے محکمہ میں جتنی صفائی کر سکتے تھے کر دی،خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلویز کی آمدن بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ،4 ارب روپے کما کر ریلوے کو دیئے،وفاقی وزیر

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:15

ریلوے محکمہ میں جتنی صفائی کر سکتے تھے کر دی،خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں محکمہ میں جتنی صفائی کر سکتے تھے کر دی ہے، پاکستان ریلویز کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، گزشتہ روز لاہور ریلوے سٹیشن پر کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے نئے ریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی آمدن بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کیے جس کے نتیجے میں انہوں نے 4 ارب روپے کما کر ریلوے کو دیئے، اس ساڑھے چار سالہ دور میں انہوں نے 636 مسافر کوچوں کی اپ گریڈیشن کی اور اب وہ 24 جنوری کو اوکاڑہ کے ریلوے سٹیشن کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ریلویز کے اخراجات بڑھے ہیں تو ریلوے کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا ہے، مہران ایکسپریس کو چلا کر ہی جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کے لئے نئے گھر تعمیر نہیں کیے گئے جبکہ ریلوے ملازمین کے کوارٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ریلوے کے چیف ایگزیکٹو انور جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :