سپیکر ایاز صادق کی لیگی رہنما عطاء بٹ کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:05

سپیکر ایاز صادق کی لیگی رہنما عطاء بٹ کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جو جمعہ کی رات لاہور پہنچے تھے نے گزشتہ صبح جوہر ٹائون میںواقعہ یونین کونسل 85 کے (ن) لیگی چیئرمین عطاء اللہ بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یوسی چیئرمین عطاء اللہ بٹ کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ سپیکر ڈسٹرکٹ اسمبلی میاں طارق، سابق ایم پی اے میاں نعمان اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :