وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان نیا رابطہ پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دریائے سندھ پر بنائے جانیوالے منصوبے پر کل لاگت3 ارب آئے گی ْیہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد موٹروے سے منسلک ہوکر سی پیک کا حصہ بنے گا

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:03

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان نیا رابطہ پل کا سنگ بنیاد ..
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلورکوٹ دیارئے سندھ پر 3ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹو اسلام آباد موٹروے سے منسلک ہوکر سی پیک کا حصہ بنے گا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھکر میں کلورکوٹ دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا پل کی تعمیر پر 3ارب روپے لاگت آئے گی اور 18ماہ کی مدت میں تعمیر مکمل ہوگی پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈھکی سے ملائے گا اس پل کی تعمیر سے کلورکوت اور ڈھکی کے درمیان فاصلہ80 کلومیٹر سے کم ہوکر 15کلومیٹر ہوجائے گا جبکہ یہ پل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان ایک نیا رابطہ فراہم کریگا جس سے دونوں صوبوں کے درمیان زرعی اضباس اور دیگر اشیاء کی ترسیل ہوگی یہ پل ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹر وے سے منسلک اور سی پیک کا حصہ ہے

متعلقہ عنوان :