Live Updates

جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی 3 فروری کو ہوگی

نواز شریف،مریم نواز ،شہباز شریف کی شرکت متوقع،دعوت نامے ارسال

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:03

جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی 3 فروری کو ہوگی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) مخدوم جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی تین فروری کو ہو گی ،نواز شریف ،مریم نواز،گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع۔بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی بیٹی جویریہ ہاشمی کی شادی کی تقریب3فروری کو ملتان میں ہو گی ۔ذرائع کے مطابق دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،مخدوم شاہ محمود قریشی،سید حامد سعید کاظمی سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔مخدوم جاوید ہاشمی کی بیٹی جویریہ ہاشمی کی شادی مختار احمد ہاشمی مرحوم کے بیٹے شاہ زیب قریشی سے طے پائی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات