راولپنڈی میں مقدس رشتے پامال ہو گئے

باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے گرفتار کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 18:22

راولپنڈی میں مقدس رشتے پامال ہو گئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): راولپنڈی میں مقدس رشتے پامال ہو گئے۔ہوس پرست باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کٹاریاں میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ملزم کی بیوی نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کو درخواست میں بتایا ہے کہ اس کا شوہر اپنی بیٹی کو ایک عرصے سے زیادتی کانشانہ بناتا رہا ہے۔

متاثرہ لڑکی خوف کے مارے چپ رہی۔ واقعہ کے بارے میں لڑکی کی خالہ نے اسے بتایا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لے لیا اور متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔