ہاکی میں Flaying horse کے نام سے مشہور حسن سردار کو ہیڈکوچ سے ہٹانے کا فیصلہ

فیڈریشن کی جرمنی اور ہالینڈ کے کوچز سے مالی معاملات طے نہ پانے کے بعد آسٹریلوی کوچ کے ساتھ بات چیت جاری معاہدہ ہونے کی صورت میں حسن سردار کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے سے پہلے ہی ہٹا دیا جائیگا ،فیڈریشن کے اس فیصلے سے حسن سردار کو بھی مطلع کر دیا گیا ہیڈ کوچ سے ہٹائے جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، حسن سردار نے بھی جواب دیدیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:54

ہاکی میں Flaying horse کے نام سے مشہور حسن سردار کو ہیڈکوچ سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) ہاکی میں Flaying horse کے نام سے مشہور حسن سردار کو ہیڈکوچ سے ہٹانے کا فیصلہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابتدا میں جرمنی اور ہالینڈ کے کوچز سے رابطہ کیا تھا لیکن مالی معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے، اب ایک آسٹریلوی کوچ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ ہونے کی صورت میں حسن سردار کو چیف سلیکٹر کی جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے جب کہ فیڈریشن کے اس فیصلے سے حسن سردار کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

جواب میں سابق اولمپئن کا کہنا ہے کہ انھیں ہیڈ کوچ سے ہٹائے جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں کے بعد پی ایچ ایف نے فرحت خان کو ہٹاکر حسن سردار کو نیا چیف کوچ مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی یا کسی اور غیرملکی کوچ کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں حسن سردار کو قومی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا آپشن موجود ہوگا۔

اس حوالے سے فیڈریشن کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ حسن سردار کے پاس کوچنگ کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ البتہ وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ٹیم منیجر میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔عہدیدار کے مطابق رواں برس پاکستان کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، اس سال پاکستانی ٹیم نے نہ صرف ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے بلکہ گرین شرٹس کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بخوبی جانتے ہیں کہ غیر ملکی کوچ پاکستانی ٹیم کو راتوں رات عالمی چیمپئن نہیں بناسکتا تاہم ہماری کوشش ہے کہ گرین شرٹس دنیا کی ٹاپ 6 ٹیموں میں جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوں

متعلقہ عنوان :