نواز شریف ملک کی ترقی کے ضامن ، جہاں بھی جاتا ہوں ان کی خوشبوں آتی ہے، خرم دستگیر

طاہر القادری کا پورے ملک میں ایک یونین کونسلر بھی نہیں ،پھر بھی پورے ملک کا امن خراب کیا ہوا ہے،بیان میں اظہار خیال

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:54

نواز شریف ملک کی ترقی کے ضامن ، جہاں بھی جاتا ہوں ان کی خوشبوں آتی ہے، ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگر نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کی ترقی کے ضامن ہے جہاں بھی جاتا ہوں نواز کی خوشبوں آتی ہے ان خیالات کا اظہار خرم دستگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام سمجتی ہے کہ نواز شریف ملک کی ترقی کی ضامن ہے اور انہوں نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

کیا سابق صدر آصف علی زرداری ملک کی ترقی کے ضامن ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا پورے ملک میں ایک یونین کونسلر بھی نہیں ہے اور پھر بھی پورے ملک کا امن خراب کیا ہوا ہے یہ دشمن کی ایک چال ہے لیکن قوم نے لاہور مال روڈ کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے

متعلقہ عنوان :