حکومت کا عوام پر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ

یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین سے 4 روپے تک اضافے کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 18:16

حکومت کا عوام پر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): حکومت نےعوام پر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین سے 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین سے 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 سے 4 روپے تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک امپورٹڈ تیل کی قیمت اور ڈالر میں اضافے کے تحت تخمینہ لگایا گیا ہے۔