سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے گل پاشی

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:46

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جلسہ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان،اراکین قومی اسمبلی امیر مقام،بابر نواز خان اورسابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پرہیلی کاپٹر کے ذریعے گل پاشی کی گئی۔قبل ازیں محمد نواز شریف نے ہزارہ موٹروے کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔