محمد نواز شریف کے جلسہ سے خطاب سے قبل عوام کا جوش وجذبہ دیدنی ،پنجرے میں بند زندہ شیر عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:46

محمد نواز شریف کے جلسہ سے خطاب سے قبل عوام کا جوش وجذبہ دیدنی ،پنجرے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے کرٹس گراؤنڈ ہری پور میں جلسہ سے خطاب سے قبل عوام کا جوش وجذبہ دیدنی رہا۔پنجرے میں بند زندہ شیر عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ہری پور میں نواز شریف کے جلسہ میں شرکت کیلئے ہزارہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹگرام ،تورغر اورکوہستان سے لیگی کارکنوں کے بڑے قافلے مقامی قائدین کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچے۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پر عوام نے وزیراعظم نواز شریف اور دیکھو دیکھو کون آیا ’’شیر آیا‘‘’’شیرآیا‘‘کے نعرے لگائے۔مقامی کارکنوں کی جانب سے جلسہ گاہ میں لایا گیا پنجرے میں بند شیر عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔جلسہ گاہ میں رکھی گئیں 30ہزار سے زائد کرسیاں کم پڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :