نقیب اللہ محسود کی ہلاکت پختونوں کے خلاف سازش کی کڑی ہے، امیر حیدر خان ہوتی

ْسندھ میں ایسے واقعات سے پختونوں کو کیاپیغام دیاجارہاہی تمام پارٹیوں کو مل کر سوچنا ہو گا ننھی اسماء کے واقعہ سے انسانیت کانپ اٹھی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے،رہنماء اے این پی

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:46

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت پختونوں کے خلاف سازش کی کڑی ہے، امیر حیدر خان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہا ہے کہ ننھی اسماء کے واقعہ سے انسانیت کانپ اٹھی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ،نقیب اللہ محسود پختون قوم کے شہید ہیں،چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں، پختونوں نے امن کی خاطر قربانیوں دیں دہشت گردی کے شکار پختونوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا کر کیاپیغام دیاجارہاہے وہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس سے ڈسٹرکٹ ناظم اور پارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار اورجنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان نے بھی خطاب کیا، اس موقع پرپارٹی کے صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی احمدبہادر اور مختلف حلقوں کے نامزد امیدواران اسمبلی بھی موجودتھے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اسماء واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی اس افسوس ناک واقعے پر سیاست اورسیاسی سکورننگ نہیں کرناچاہتی لیکن اس قسم کا واقعہ جب قصور میں رونما ہوا تو چند سیاسی جماعتوں نے زمین آسمان ایک کردیئے لیکن جب خیبرپختونخوا میں ایسے واقعات پیش آئے توان کے تاثرات الگ تھے انہوں نے کہاکہ قصور واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب صبح پانچ بجے پہنچ جاتے ہیں لیکن ہمارے وزیراعلیٰ پانچ دن بعد متاثرہ خاندان کے پاس جاتے ہیں، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اس واقعے کے ملزمان کو گرفتارکیاجائے اے این پی اس حوالے سے پرامن احتجاج جاری رکھے گی انہوں نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے واقعے کو پختونوں کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ نقیب اللہ محسود پختون قوم کا شہیدہے، سندھ سے ایسے واقعات کے پیش آنے سے پختونوں کو کیاپیغام دیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ پختونوں نے امن کی خاطر اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کے شکار پختونوں کو دہشت گردی کے بھینٹ چڑھایاجارہاہے انہوں نے چیف جسٹس کی طرف سے واقعے کی ازخود نوٹس لینے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام پارٹیوں کو مل کر لائحہ عمل طے کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :