Live Updates

تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے، شاہ محمود قریشی

پارلیمنٹ کی بالادستی کے کھوکھلے نعرے لگانیوالوںنے قدم قدم پر پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا ،اکثر اجلاسوںمیںوزرا نہیں آتھے ، کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:42

تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری ..
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوںنے قدم قدم رپ پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا اور اکثر اجلاسوںمیں نہ صرف وزرا نہیں آتھے بلکہ کورم بھی پورانہیںہوتا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این ای157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ کی رہائشگاہ ملتان میں ان کی عیادت کے موقع پر کارکنوںسے بات چیت کررہے تھے۔ انہوںنے کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورکہاکہ کرنل عابدمحمودکھگہ پارٹی کے لیے سرمایہ ہیں جنہوںنے انتہائی مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈااٹھایا اور گزشتہ پانچ سالوںمیں کرپٹ حکمرانوںکیخلاف جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ رہے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل خانیوال کے صدر طاہرمحمودکھگہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات