دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ،ْعمر ان خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:42

دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی،اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کا بطور خاص شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں ایک ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :