نوازشریف کا ہری پور جاتے ہوئے برہان انٹر چینج پر شاندار استقبال ،ْ ہیلی کاپٹر سے پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:42

نوازشریف کا ہری پور جاتے ہوئے برہان انٹر چینج پر شاندار استقبال ،ْ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف کا ہری پور جاتے ہوئے برہان انٹر چینج پر شاندار استقبال کیا گیا، ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بڑی ریلی کی صورت میں ہری پور کیلئے روانہ ہو ئے جب وہ برہان انٹر چینج پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود قافلے نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا شاندار استقبال کیا اور ہیلی کاپٹر سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ہری پور پہنچنے پر پر تباک استقبال کیا گیا اور 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :