نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں‘عابد شیر علی

استعفے مانگنے والے خود استعفے دینے کے وعدے کر کے رفوچکر ہو گئے ،ْ تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:42

نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں‘عابد ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں‘استعفے مانگنے والے خود استعفے دینے کے وعدے کر کے رفوچکر ہو گئے‘ انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل و خوار کر دے وہ ہفتہ کو برائے توانائی چوہدری عابد شیرعلی‘ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے سی سی 79 میں کارپٹ سڑک‘ پی سی سی گلیوں کی افتتاحی تقریب کے شرکاء خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر‘ میاں ادریس‘ میاں سرور‘ میاں شہزاد‘ ذوالفقار گجر‘ ملک شہزاد‘ میاں اسرارو اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 30جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دیا تو الیکشن ہو جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کا سپاہی مجھے شکست دے دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھر نے ملک وقو م اور معیشت کیلئے ز ہر قاتل ہیں عا م انتخا با ت میں پا نچ مہینے باقی ہیں موجود ہ صورتحال میں احتجاج اور دھر نو ں کی سیاست کر نے وا لے ملک وقو م سے مخلص نہیں ہیں تمام طبقات احتجاجی اور دھر نا سیاست کر نے وا لو ں کے مذ مو م مقا صد کو سمجھ چکے ہیں قوم ہمیشہ کی طرح ا ب بھی دھر نا سیاست کے علمبر د اروں کو مسترد کر د ے گی انہوںنے کہا جو لوگ آ ج چوردرازے سے حصو ل اقتدار کیلئے منفی سیاست کر ر ہے ہیں و ہ یا د رکھیں کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے‘ دھر نو ں سے پاکستان کی حا لت سنور نہیں سکتی بلکہ دھر نو ں اور احتجاج سے معیشت کو نقصان ہو گا‘ اس لئے خدا کیلئے ملک کو ترقی کرنے دیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 84میں ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اپنی کارکردگی پر آنے والے الیکشن میں عوام کے سامنے پیش ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ لوگ 2018ء میں بھی میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔