کراچی، خیرپور واپڈا اسکارپ اسٹاف کالونی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) خیرپور واپڈا اسکارپ اسٹاف کالونی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم۔گندا پانی دفاتر اور کوارٹرز کے سامنے جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات۔کی بہتری کے دس لاکھ روپے ہڑپ ہونے کا انکشاف۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرسنل سیکٹری کی آمد کے دوران سخت احتجاج۔

کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سابق مرحوم صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے دور حکومت میں تعمیر ہونے والی واپڈا اسکارپ اسٹاف کالونی میں ڈرینج کے خراب نظام کی وجہ سے کالونی کے کوارٹرز کی گلیوں سڑکوں اور دفتر کے سامنے گندا پانی جوہڑ کا منظر پیش کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ایس ڈی او اسکارپ سب ڈویژن خیرپور۔

(جاری ہے)

پی ڈی اسکارپ کے خلاف سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرسنل سیکرٹری مظہر خان کی کالونی آمد کے موقع پر سخت احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ اسکارپ کے افسران ترقیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانے کا ضیاع کرکے کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ،اسکارپ اسٹاف کالونی میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی ابتر حالت کی وجہ سے علاقے میں مچھروں ،مکھیوں کی افزائش سے ملیریا بخار،پیٹ کے امراض سمیت دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے اضافے ،تعفن کے سبب مکینوں کا جینا دوبھر اور پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

مظاہرین نے انکشاف کیاکہ اسکارپ سب ڈویژن خیرپور کے ایس ڈی او نے رواں برس کے کوارٹرلیڈرینو کے نام پر تیس لاکھ روپے اور دس لاکھ روپے ڈرینج نکلواکرمبینہ ہڑپ کئے ہیں قومی خزانے سے بھاری رقم لینے کے باوجود اسکارپ اسٹاف کالونی اجڑے دیس کا سماں دکھ رہی ہے انہوں نے چیئرمین انٹی کرپشن سندھ۔انٹی کرپشن جج سکھر سے اپیل کی ہے کہ واپڈا اسکارہ اسٹاف کالونی میں ڈرینج کے نظام کی بہتری کے لئے سندھ حکومت کے جاری کردہ فنڈنگ میں گھپلا کرکے ہڑپ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے کالونی میں صفائی ستھرائی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بناکر مکینوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :