کراچی، 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور زیاتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمے کی سماست 23 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:39

کراچی، 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور زیاتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور زیاتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمے کی سماست 23 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی دوشیزہ نور فاطمہ کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آج فاضل مجسٹریٹ کے روبرو متاثرہ لڑکی کا فوجداری دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیان ریکارڈ ہونا تھا ۔ تاہم وکلاء کی استدعا پر فاضل مجسٹریٹ نے اقراری بیان کا معاملہ 23 جنوری تک موخر کر دیا ۔ واضح رہے کہ مقدمے میں نجی بینک کے مینجر ارشد اور دو خواتین سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں ۔ تمام ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ واقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :