کراچی، بہادر آباد سے گرفتار اے ٹی ایم اسکینڈل میں ملوث چینی باشندے کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیاگیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایف آئی اے کے ہاتھوں بہادر آباد سے گرفتار اے ٹی ایم اسکینڈل میں ملوث چینی باشندے کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ایف آئی اے حکام نے بہادر آباد سے گرفتار چینی شہری زوپو ئیننگ کو پیش کیا ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اے ٹی ایم سے کیش اور ڈیٹا نکالتا تھا ۔ ملزم سے گرفتاری کے وقت پاکستانی 6 لاکھ روپے بھی برآمد کیے ہیں ۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :