Live Updates

پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائیگی‘ طاہر القادری

پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف کے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرانے کی کوشش کرونگا ‘ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 18:18

پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرانے کی کوشش کرونگا ۔مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ احتیاطاً دو ماہ کی بات ہے سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں سے بہت پہلے نجات مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اپنے موقف پر درست ہیں ںدونوں جماعتیں شہدا ء کے قصاص کے لیے ہمارے ساتھ کھڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطے میں ہے اگلے فیز میں ساتھ کھڑی ہو گی۔ مال روڈ جلسہ ہماری حکمت عملی کے عین مطابق اور کامیاب جلسہ تھا ۔ مختلف نظریات رکھنے والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان کام نہیں ۔ اپنے اپنے موقف کے ساتھ تمام جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کے انصاف کے لیے یک آواز ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے کبھی اجلاسوں میں ایک بات تک نہیں ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :