ایئرکموڈور(ر)ستارعلوی کواسرائیلی میراج طیارہ مارگرانےپرستارۂ جرات سےنوازدیا

دشمن یکجاہوکرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہےہیں،لیکن پاکستان کےدشمن ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔ گیا ہے،ہمارےعظیم پائلٹ کےکارنامے پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ایئر چیف سہیل امان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 18:06

ایئرکموڈور(ر)ستارعلوی کواسرائیلی میراج طیارہ مارگرانےپرستارۂ جرات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) : پاک فضائیہ کےایئرکموڈور(ر)ستارعلوی کواسرائیلی میراج طیارے کومار گرانے پرستارۂ جرات سےنوازا گیا ہے۔ ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ دشمن یکجاہوکرپاکستان کیخلاف سازشیں کررہےہیں،لیکن پاکستان کےدشمن ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔ترجمان پی اے ایف کے مطابق ایئرکموڈور ریٹائرڈ ستارعلوی کوکی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پی اےایف میوزیم کراچی میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

جس میں ایئر کموڈورریٹائرڈ ستارعلوی کو ستارۂ جرات سےنوازا گیا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ ہمارےعظیم پائلٹ کےکارنامے پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔دشمن یکجاہوکر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہےہیں،ایئر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ پاکستان کےدشمن ہمیشہ اپنی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کےنام پربننے والی ایک نظریاتی ریاست ہے۔

قوم کےشانہ بشانہ دشمنوں کےناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ مادروطن کی فضائی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی۔ واضح رہے عرب اسرائیل جنگ میں ایئر کموڈور(ر)ستارعلوی نےشامی فضائیہ کیطرف سے شامل تھے۔ عرب اسرائیل جنگ کے دوران ایئر کموڈور (ر)ستارعلوی نےاسرائیلی میراج طیارے کومارگرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :