پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر کیٹرنگ کمپنی کو نوٹس

نوٹس ملتان میں 14جنوری کوہونیوالی تقریب پردیاگیا ،کیٹرنگ کمپنی کوفوری طور پر ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر کیٹرنگ کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ممبر آپریشنز پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد کے مطابق نوٹس ملتان میں 14جنوری کوہونے والی تقریب پردیاگیا جس میں کیٹرنگ کمپنی کوفوری طور پر ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاوید احمد نے کہا کہ اس سے قبل (ن) لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکے بیٹے کی شادی پر بھی نوٹس جاری کیا تھا جس میں 25ہزار سے زائدمہمان شریک ہوئے تھے۔