وزیر اعلیٰ نے دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکس بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک دبئی گارڈن کی طرز پر پارک بنائی جائیگی ‘ عمر رسول

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:55

وزیر اعلیٰ نے دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکس بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکس بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نے صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو لاہور شہر سمیت صوبے بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اس طرز کا ایک ایک پارک بنانے کا فیصلہ کرے گی ۔

اس کمیٹی میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام ڈی جی پی ایچ اے کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک دبئی گارڈن کی طرز پر پارک بنائے گی۔ کمیٹی پارک کے لیے لاگت اور جگہ کا تعین کرے گی۔

متعلقہ عنوان :