دواسازی ، ہاسپیٹیلٹی کے شعبوں کے علاوہ لائیوسٹاک ڈیری مصنوعات کی تیاری میں آسٹریلیا پاکستان کی مدد کر سکتا ہے

پاکستان لائیو سٹاک کیلئے بہت اچھی مارکیٹ ہے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسنکی فیصل آباد چیمبر کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ دواسازی ، ہاسپیٹیلٹی کے شعبوں کے علاوہ لائیوسٹاک اور ڈیری مصنوعات کی تیاری میں بھی آسٹریلیا پاکستان کی مدد کر سکتا ہے پاکستان لائیو سٹاک کیلئے بہت اچھی مارکیٹ ہے اس سلسلہ میں پاکستانی افرادی قوت کو ضروری تربیتی سہولتیں بھی مہیا کی جا سکتی ہیں آسٹریلیا کے سرمایہ کار سی پیک کے تحت پاکستان میں قائم ہونے والے صنعتی زونز میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ افرادی قوت کی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات ہیں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان گندے پانی کو صاف کرنے اور آسٹریلیا کے ترقی یافتہ سروس سیکٹر سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے بتایا کہ آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات 247 ملین ڈالر جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات 419 ملین ڈالر ہیں اس طرح تجارتی توازن آسٹریلیا کے حق میں ہے انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے صنعتی زونز کے مرحلہ میں بڑے پیمانے پر براہ راست سرمایہ کاری کے مواقعے ہیں جن سے آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقعے ہیں جبکہ دونوں ملک کئی شعبوں میں مشترکہ منصوبے بھی شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :