عوام نے پراپیگنڈہ کی سیاست کو مال روڈ جلسہ میں دفن کر دیا‘ رانا تنویر حسین

عمران خان اور شیخ رشید اُسی پارلیمینٹ کی تو ہین کر رہے ہیں جس کے وہ خود ممبر ہیں،مقبولیت کا دعوہ کرنے والی سیاسی جماعتیں چند ہزار افراد بھی اکھٹے کرنے میں ناکام رہی، اپوزیشن جماعتوں کی رکاوٹوں کے باوجود ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:55

عوام نے پراپیگنڈہ کی سیاست کو مال روڈ جلسہ میں دفن کر دیا‘ رانا تنویر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام نے پراپیگنڈہ کی سیاست کو مال روڈ جلسہ میں دفن کر دیا ۔ مقبولیت کا دعوہ کرنے والی سیاسی جماعتیں چند ہزار افراد بھی اکھٹے کرنے میں ناکام رہی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی رکاوٹوں کے باوجود ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، عمران خان اور شیخ رشید اُسی پارلیمینٹ کی توحین کر رہے ہیں جس کے وہ خود ممبر ہیں ، ہزار دعوں کے باوجود بھی پی ٹی آئی کی قیادت عوان کو (ن)لیگ سے متنفر نہ کر سکی، (ن)لیگ ہی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور رہے آئندہ انتخابات میں مخالفین کو بد ترین شکست سے دوچار کریں گے ، پاکستان کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں کوئی بھی میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا ، دفاعی پیداوار کے شعبہ میں گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں بے مثال ترقی ہوئی، پاکستان اپنی ضروریات کے علاوہ جدید اصلحہ دیگر ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مریدکے میں مختلف سیاسی وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت گرانے اور بنانے کا اختیار عوام کے پاس ہے اور عوام اپنا فیصلہ چکوال ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے حق میں دے چکی ہے گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران ہو نیوالے تما م ضمنی معرکوں اور بلدیاتی اتخابات میں بھی مخالف سیاسی جماعتوں کی عبرت ناک شکست نواز شریف سے عوام کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے تمام درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر پاکستا ن کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے دہشت گردی کا خاتمہ، توانا ئی بحران پر قابو، معاشی و دفاعی استحکام ، روزگار کے وافر مواقعے ، سی پیک منصوبے کا جرااور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جس کے ثمرات عوام میں منتقل ہو گئے ہیں سازشی تولہ سازشوں میں مصروف رہیں اور ہم عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کامشن لیکر آگے بڑھتے رہینگے انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستوں ہے جہاں معاشرے کو پرامن ،باوقر اور ترقی یافتہ بنانے میں مقننہ اور عدلیہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے وہاں اداروں کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنانے اپنے قلم کے ذریعے کلیدی رول ادا کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :