کراچی ،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی ،مغوی بچہ بازیاب ،2اغوا کار گرفتار

ملزمان نے بچے کی رہائی کے عوض پچاس لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی تھی ،ابتدائی طور پر اغواکاروں کو ڈھائی لاکھ روپے تاوان دیا جاچکا تھا،ڈی آئی جی سی آئی اے

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ہاکس بے کے علاقے بھدانی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2اغوا کاروں کو گرفتار کرکے 7سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرالیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔یہ بات ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

انہوں نے بتایا کہ 31دسمبر 2017پی آئی بی تھانے کی حدود سے 7سالہ عبدالرحمن کو اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ نمبر 281/2017تھانہ پی آئی بی میںدرج کیا گیا ۔اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا ۔اے وی سی سی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے گھوٹکی اور کشمور پولیس کی مدد سے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں کارروائی جس کے نتیجے میں ہفتہ کو ہاکس بے کے لاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی عبدالرحمن کو بازیاب کراکے 2اغوا کاروں پرویز علی دایو ولد علی انور دایو اور عبدالشکور ولد خاوند بخش کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 2عدد پستول بمعہ 7راؤنڈ اور تاوان کی رقم برآمد کی گئی ۔ثاقب اسماعیل میمن نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کی رہائی کے عوض پچاس لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی تھی ،ابتدائی طور پر اغواکاروں کو ڈھائی لاکھ روپے تاوان دیا جاچکا تھا ۔گرفتار ملزمان مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سی آئی اے اور اے وی سی سی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :