ہمارے تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ ہمیشہ اپنی کوششوں میں نا کام رہیں گے، ائیر چیف
پاکستان اللہ کے نام پر بننے والی نظریاتی ریاست ہے جس پر کوئی بری نظر ڈالنے کی جرأت نہیں کر سکتا،پاک فضائیہ اور مسلح افواج، قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیںگی، تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 جنوری 2018 17:46
(جاری ہے)
انشاء اللہ پاک فضائیہ اور مسلح افواج، قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیںگی۔
پاک فضائیہ اپنے پیش روئوں کی بے مثال قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت مادروطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیگی۔ اس موقع پر ائیر چیف نے ائیر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ ) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم پائلٹ کے کارنامے نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے مارے جانے والے اسرائیلی پائلٹ کے فلائنگ کور آل کو وار ٹرافی سے تشبیہ دی اور اسے پی اے ایف میوزیم کے تاریخی ورثے میں ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔گروپ کیپٹین حسینی کے آرٹ کو سراہتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ان کی ایوی ایشن پینٹنگز پاک فضائیہ کے بے مثال ماضی اور اس کے ارتقائی مراحل کو محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کیپٹن حسینی نے جس طرح خوبصورت انداز میں پاک فضائیہ کی شاندارتاریخ کو پیش کیا ہے یہ ناصرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ائیر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ )ایک عظیم فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نی1974 ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران شامی فضائیہ کے مگ ۔ 21 میں پرواز کرتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کے میراج ائیر کرافٹ کو تباہ کیا تھا۔ اور وہ یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے واحد پائلٹ ہیں۔ اس بہادری کے کارنامے پر انہیں حکومت ِ پاکستان کی جانب سے ستارئہ جرأت اور شامی حکومت کی جانب سے انہیں وسام فارس اور وسام شجاعت کے اعزازات سے نوازا گیا۔گورنر سندھ ، محمد زبیر اس تاریخی موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔مہمانِ خصوصی کی آمد پرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی نے ایوی ایشن پینٹنگز کی نمائش کا بھی افتتاح کیا جس کا موضوع ’’پاک فضائیہ۔ فضائی سرحدوں کے محافظ ‘‘تھا ۔ اس نمائش میں بین الاقوامی طور پر مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹین (ریٹائرڈ) حسینی کے 300فن پارے عوام الناس کے لیے پیش کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز کی تاریخ کو جاننا چاہیے کہ کیسے انہوں نے اس ملک کی بقاء اور تحفظ کے لیے کارنامے سر انجام دئیے ۔ 1967 ء اور 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ میں پاک فضائیہ نے جراتمندانہ کردار ادا کیا ۔ مجھے فخر ہے کہ میں آج یہاں ائیر کموڈور علوی کے ساتھ ہوں جنہوں نے اس جنگ میں نہ صرف بہادری کے ساتھ حصہ لیا بلکہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے کو بھی مار گرایا۔ میں گروپ کیپٹن حسینی کو پاکستانی تاریخ کی خوبصورت تصویر کشی پر داد دیتا ہوں یہ نہ صرف پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے بلکہ ہمارے ملک اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کارآمد ہے جو ہماری تاریخ کو اس خوبصور ت انداز میں دیکھ سکیں گی۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران ، شہداء کے لواحقین اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی ۔ یہ نمائش23 جنوری 2018 تک عوام الناس کے لیے جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
اسرائیل غزہ میں قحط اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے.یورپی یونین
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، انتظامیہ کو درخواست دے دی
-
جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف
-
پاکستان نے جوابی فضائی حملے کیے، طالبان افغان سرزمین سے حملے روکیں، امریکا
-
ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈا
-
شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی
-
صدر اور وزیرِ اعظم نیب کے گریجویٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی
-
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. ڈاکٹر حفیظ پاشا
-
راولپنڈی پولیس،9مئی مقدمات میں پرویزالٰہی اور مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری حاصل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.