کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے جس کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں جائینگے ،

ضلعی انتظامیہ کے آفیسران دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:41

کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے جس کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے ..
کوئٹہ ۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ کو پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،،وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورے کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی ،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کواپنے درمیان پاکر شہریوں کی بڑی تعداد ان سے ملنے کے لیے پہنچ گئی جس پروزیراعلیٰ بلوچستان اپنی گاڑی سے اتر کر شہریو ں میں گھل مل گئے اور شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کئے، جناح روڈ کی تعمیرمیں تاخیر پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کو حقیقی معنوں میں لٹل پیرس بنانے کے لیے حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے تحت ہنگامی بنیادو پر مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے جس کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں جائینگے ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے میں بہت جلد کوئٹہ شہر کے مسائل کے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلائونگا جس میں کوئٹہ شہر کی خوبصورتی سڑکوں کی ازسرنو تعمیر ،پارکوں کی خستہ حالی سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کی جائیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میرے دروازے شہر کے تمام باسیوں کے لیے ہروقت کھلے ہے کوئٹہ کی تاجر برادری سیاسی وسماجی شخصیات سمیت زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ کسی بھی وقت کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آسکتے ہیں ،میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعطیل والے دن بھی کام جاری رکھنے سے دریغ نہیں کرینگے ،کوئٹہ تھانوں کو پورے صوبے کے لیے رول ماڈل بنانے کوئٹہ میں نکاسی آب کو بہتر بنانے ،ٹریفک کے نظام کو عصر حاضر کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے سمیت صوبائی دارالحکومت کے تمام اجتماعی مسائل کے حل کے لیے محکمہ بلدیات اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام کو برق رفتاری سے کام کرنا ہوگا ،ہمارے پاس وقت کم جبکہ مسائل بہت زیادہ ہے اس لیے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کم وقت میں بھی زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :