امریکہ اشتعال انگیزی سے باز رہے،چین کی وارننگ

امریکہ نے چینی سمندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ضروری کارروائی کریں گے تعلقات اورعلاقائی امن و سلامتی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:41

امریکہ اشتعال انگیزی سے باز رہے،چین کی وارننگ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) امریکی جنگی جہاز جنوبی چینی سمندر کے جزیرے ہوانگ یان کے پانیوں میں داخل ہوئے تو چین اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا ، امریکہ فوری طور پر اپنی غلطی کا ازالہ کرے اور اس قسم کی اشتعال انگیزی سے باز آجائے تا کہ چین امریکہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے ۔

اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ امریکی یو ایس ایس ہوپر ، گائیڈڈ میزائل بردار تباہ کن جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چینی جزیرے کے 12ناٹیکل میل کے اندرسمندری پانی میں رہا ۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے ذرائع ابلاغ کے سوال کے ایک جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ چینی بحریہکا شناخت اور وارننگ کا ایک نظام موجود ہے ۔

(جاری ہے)

وہ امریکی بحری جہازوں کو علاقے سے نکال سکتی ہے ۔

امریکی بحری جہازوں نے چینی خودمختاری اور اس کے سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور وہ چینی جہازوں اور وہاں کام کرنے والے عملے کیلئے ایک بڑے خطرے کا سبب بن گیا ہے ۔امریکی رویے نے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو توڑدیا ہے اور یہ چین کیلئے انتہائی بے اطمینانی کا باعث بنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا ۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین ہوانگ یان جزیرے اور اس سے ملحقہ پانیوں پر مکمل خودمختاری رکھتا ہے ۔چین جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ اور اس کا احترام کرتا ہے اور وہ جنوبی چینی سمندر کے اندر بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ممالک کو پرواز کا حق دیتا ہے لیکن وہ کسی بھی ملک کی طرف سے چین کی خودمختاری کو کمزور اور جہاز رانی اورفضائی آزادی کے نام پر چین کی خودمختاری اور سلامتی مفاداتکو نقصان پہنچانیکی مکمل طور پر مخالفت کرتا ہے ۔ہم امریکہ پر زوردیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطی کا ازالہ کرے اور اس قسم کی اشتعال انگیزی سے باز آجائے تا کہ چین امریکہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :