مشاہد اللہ خان کی انتظار احمد کے اہل خانہ سے تعزیت ،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

انتظار احمدکے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان جتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:37

مشاہد اللہ خان کی انتظار احمد کے اہل خانہ سے تعزیت ،ہرممکن تعاون کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے ہفتہ کو ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کی رہائش پرجاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر ماحولیات کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا ،علی اکبر گجر ،سلطان بہادر ،فہد شفیق ،رحیم خان سواتی ،نور بخت اور عنیب شاہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سندھ حکومت کی جانب سے معاملے کی تفتیش میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورانتظار احمدکے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان جتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سیاست کرنے والے اپنے صوبے میں انتظار کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں ۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم لاشوں کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں تاہم مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ہر قسم کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :