داتا دربار کے باہر ختم نبوت اجتماع ،میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا گیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:16

داتا دربار کے باہر ختم نبوت اجتماع ،میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی کال پر داتا دربار کے باہر ہونیوالے ختم نبوت اجتماع کے باعث میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی نے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بچنے کے لئے میٹرو بس کا روٹ گجومتہ سے ایم او کالج تک محدود ررکھا جبکہ ایم او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس معطل رہی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔