فوج کی کمانڈ بارے بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر خواجہ سعید رفیق کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:16

فوج کی کمانڈ بارے بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر خواجہ سعید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے فوج کی کمانڈ بارے بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فوج کے خلاف بیان دے کر ملک میں انتشار پیدا کرنے اور فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ان کے بیان کی وجہ سے پورے ملک میں اضطراب پھیلا ہے ۔

وفاقی وزیر کے اس عمل پر مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہالہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :