بارویں کلاس کے طالب علم نے سکول سے نکالے جانے پر اپنی پرنسیپل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 17:10

بارویں کلاس  کے طالب علم نے سکول سے نکالے جانے پر اپنی پرنسیپل کو گولیاں ..
ہریانہ(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔20جنوری2018) 12کلاس کے طالب علم نے سکول سے نکالے جانے پر اپنی پرنسیپل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میں بھارت کے شہر ہریانہ میں ایک معروف سکول میں بارویں جماعت کے طالب علم نے سکول سے معطل کیے جانے پر اپنے سکول کی پرنسیپل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔طالب علم نے اپنے والدین اور پرنسیپل ریتو چابرا کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے دوران اپنی پرنسیپل کو گولیاں ماریں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سکول کی پرنسیپل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ریتو کی موت واقع ہو گئی۔طالب علم نے سکول سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن سکول عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں جس پستول کا استعمال ہو ا ہے وہ اس طالب علم کے والد کا ہے جب کہ یہ پستول لائنس شدہ ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ طالب علم کو اپنے کسی دوست کی جانب سے مدد فراہم کی گئی ہے۔