فیصل آباد کے متعدد بھٹوں پر محکمہ لیبر کے ساتھ ملکر گن پوائنٹ پر مزدوروں سے کام کروا نے کا انکشاف؂

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول جا نے کی اجازت نہیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء)فیصل آباد کے متعدد بھٹوں پر محکمہ لیبر کے ساتھ ملکر گن پوائنٹ پر مزدوروں سے کام کروا نے کا انکشاف بچوں کو سکول جا نے کی اجازت نہیں تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد ریجن میں متعدد اینٹوں کے ایسے بھٹے ہیں یہاں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر نے والے مزدوروں کو پوری فیملی کے ساتھ گن پوائنٹ پر کا کروا یا جا تا ہء ذرائع نے بتا یا کہ ان مزدوروں کو زبردستی ایڈوانس رقم دیکر مقروض ظا ہر کر کے پاند کیا جا تا ہے کہ وہ یہی کام کریں اور نہ ان کے بچوں کو سکول جا نے کی اجازت ہے ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ لیبر بھاری رقم وصول کر نے بعد ان بھٹہ مالکان کے خلاف کسی بھی قسم کیی کاروا ئی کر نے سے گریزاںہے ذرائع کے مطا بق پنجاب حکو مت کی طرف سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول جا نے کے لیے دی سہو لیات بھی فرا ہم نہیں کی جا رہی سینکڑوں بھٹہ مزدور مختلف اوقات میں لیب ڈیپا رٹمنٹ اور ڈی سی کے دفتر کے سا منے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ احتجاج بھی کر چکے ہین مگر ان بے بس مزدوروں کو طفل تسلیاں کے لا لی پوپ دیکر رخصت کر دیا جا تا ہے۔