پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 20 جنوری 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، الیکٹریکل انجینئرنگ اور کیمسٹری کے طلبائوطالبات کیلئے تربیتی ورکشاپ اور سلیکشن کے لئے انٹر ویوز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، چیئرمین کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، ڈپٹی منیجر ایچ آر فوجی فرٹیلائزر محمد علی امام ،سینئر ایگزیکٹیو ایچ آرمیجر وقار حمید ملک، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں عبداللہ خان درانی نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے طلبہ کو جاب تلاش کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اورپوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ٹپس پیش کیں۔ فوجی فرٹیلائیزر ٹیم کی جانب سے محمد علی امام اور میجر وقار حمید ملک نے کمپنی بارے مکمل بریفنگ دی اور طلبہ کو نوکریاں حاصل کرنے سے متعلق مراحل بارے بتایا۔ اس موقع پر طلبہ سے انٹرویو کرنے کے بعد منتخب کئے گئے طالبعلموںکو فوجی فرٹیلائیزر کمپنی میں بطور ٹرینی انجینئر آفر لیٹردیئے گئے۔ بعد ازاں فوجی فرٹیلائیزر کی ٹیم نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر سے ان کے آفس میں ملاقات بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :