پارلیمنٹ کو گالی دے کر ناکامی کا بدلہ لیا گیا، مریم نواز

گالیاں دینے والوں نے کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، نواز شریف کے مخالفین نہ حکومت گرا سکے، نہ استعفے لے سکے،میں ہری پور جلسے میں نہیں بلکہ اپنے گھر آئی ہوں، 2018 میں عوام نواز شریف کو پھر کامیاب بنائے گی ،پانامہ پانامہ کرنے والے خالی کرسیوں کو رو رہے ہیں،خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کو زیادہ ووٹ دیئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما کا ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 16:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نہ حکومت گرا سکے، نہ استعفے لے سکے، میں ہری پور جلسے میں نہیں بلکہ اپنے گھر آئی ہوں، 2018 میں عوام انشاء اللہ نواز شریف کو پھر کامیاب بنائے گی ،پانامہ پانامہ کرنے والے خالی کرسیوں کو رو رہے ہیں،خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کو زیادہ ووٹ دیئے۔

وہ ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہری پور کے بھائیوں ،بہنوں، بزرگوں آپ کو مریم نواز کا سلام ہو، آج میں ہری پور جلسے میں نہیں بلکہ اپنے گھر آئی ہوں، مجھے وہ دن یاد ہے جب سازشوں نے آپ کی حکومت پر حملہ کیا، تو ہری پور کی عوام نے سازشوں کو مزا چکھایا، تھا، 2013 سے بھی زیادہ ووٹ دے کر بابر نواز کو کامیاب کرایا تھا اور مثال قائم کی تھی، اس مثال کے بعد وہ سلسلہ رکا نہیں، 2017میں آپ کے وزیراعظم کو کن ججوں نے اقامہ پر گھر بھیجا، ہر ضمنی انتخاب پر عوام نے نواز شریف کو پہلے سے بڑھ کر ووٹ دیئے، پرسوں رات سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھا گئی، وہ سازشی گو ہو گئے ہیں، میں جہاں بھی جاتی ہوں نواز شریف کے ساتھ عوام کا سمندر آ جاتا ہے اور سازشوں کے جلسے میں خالی کرسیاں آ جاتی ہیں، یہ کیسی نا اہلی ہے کہ اقامہ کے سزا وار تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پانامہ پانامہ کرنے والے آج خالی کرسیوں کو رو رہے ہیں،یہ جو ہری پور کی محبت ہے یہ جو جگہ جگہ سے نواز شریف کی آوازیں آ رہی ہیں یہ نواز شریف کی برسوں کی کمائی ہے جو انہوں نے آپ کی خدمت کر کے کمائی ہے، نوازشریف کے مخالفوں کے نام پر دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے،2018میں انشاء اللہ جب تم کو ناکامی ہو گی تو دھاندلی کا رونا نہ رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، یہ پے درپے شکست مخالفین کے منہ پر بارہ ایسے ہی نہیں بجا رہی، انہیں نظر آ رہا ہے کہ 2018 میں عوام انشاء اللہ نواز شریف کو پھر کامیاب بنائے گی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ اقامہ کے بعد نواز شریف عوام کے پاس جائے گا تو ساری کایا پلٹ جائے گی، کنٹینر پر لوگوں کی شکلیں بنی ہوئی تھیں اور 2018کا فیصلہ صاف نظر آرہا تھا، نظر آ رہا ہے کہ نواز شریف پھر 2018میں جیت جائے گا، ان کو جس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس کا بدلہ پارلیمنٹ کو ناکامی دے کر لیا، پارلیمنٹ کو گالی عوام کو گالی ہے کیونکہ عوام ووٹ دیتے ہیں، انہوں نے عوامی ووٹ کو گالی دی ہے، پچھلے چار سال میں انہوں نے کچھ نہیں کیا، نواز شریف بجلی کے کارخانے لگا رہا تھا تم کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے، نواز شریف سی پیک بنا رہا تھا ،موٹرویز بنا رہا تھا، اگر آپ نے چار سالوں میں کوئی کام کیا ہوتا تو ایمپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا اور عوام کے سہارے کھڑے ہوتے آپ کے ساتھ اور ان کے ساتھ ہاتھ نہ ملانا پڑتا جن کو کل آپ گالی دیتے رہے تھے، عوام نواز شریف کا ساتھ دے گی اور نواز شریف سے ہونے والی نا انصافی کا بدلہ لے گی، عوام ترقی کا ساتھ دے گی، موٹرویز بنانے والے کا ساتھ دے گی، میرے ساتھ وعدہ کرو کہ نواز شریف کا قدم پر ساتھ دو گے اور مسلم لیگ کو مضبوط بنائو گے، ووٹ کی عزت کرائو گے اور ووٹ دینے والے لیگ کو مضبوط بنائو گے۔

(اح)