Live Updates

نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات دیکھ لی ان کے پلے کچھ نہیں، نواز شریف

2018میں پورے ملک میں مسلم لیگ(ن) آئے گی،ہماری خیبرپختونخوا میں بڑی خدمات ہیںعمران خان ایک دن تم جیل جائو گے،عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت کا اقرار کیا،عمران خان کو صادق و امین قرار دینے والے جج صاحبان کو سلام پیش کرتا، نیازی صاحب آپ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے، عمران خان ایک دن تم خود جیل جائو گے،5ججوں نے نواز شریف کو وزیراعظم ہائوس سے نکال باہر کیا، نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سنو خلق خدا تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے، تم نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ، یہ تمہارا نہیں ہمارا بھی صوبہ ہے، یہ اسمبلیوں کو لعنت بھیج رہے ہیں، یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، جس اسمبلی سے یہ تنخواہ لیتا ہے اسے ہی لعنت بھیجتا ہے، اس آدمی نے ہر شخص کو گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں کہ میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا ہری پور میں جلسہ خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 16:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت کا اقرار کیا، اس نے ہر طرح کی جعلسازی کی، نیازی صاحب آپ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے، عمران خان ایک دن تم خود جیل جائو گے،5ججوں نے نواز شریف کو وزیراعظم ہائوس سے نکال باہر کیا، نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سنو خلق خدا تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے، تم نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ہے، یہ تمہارا نہیں ہمارا بھی صوبہ ہے، یہ اسمبلیوں کو لعنت بھیج رہے ہیں، یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، جس اسمبلی سے یہ تنخواہ لیتا ہے اسے ہی لعنت بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آدمی نے ہر شخص کو گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں کہ میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ آج آپ نے کوٹ مومن کے جلسے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نواز شریف آپ کی محبت کو کبھی نہیں بھولے گا، آپ نے نواز شریف کو بہت عزت، محبت اور پشار دیا، میں اس پیار کو کبھی نہ بھولوں گا، میری بڑی خواہش تھی کہ موٹروے دیکھوں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ ہزارہ موٹروے کا افتتاح کریں، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا ان لوگوں نے میری خدمت کا صلہ نہیں دیا، ہری پور کے باسیوں کا کیا فیصلہ ہے، آپ نے نواز شریف کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ڈیوٹی لگائی تھی، کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے سنو خلق خدا تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے، تم نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی ہے، یہ تمہارا نہیں ہمارا بھی صوبہ ہے، تم نے ہری پور کیلئے کیا کیا ہے، تمہاری حکومت کے باوجود نواز شریف موٹروے بنا رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ہم بجلی کے کارخانے لگائیں گے، انہوں نے کتنی بجلی بنائی، ساری بجلی مسلم لیگ (ن) نے بنائی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں طاہر القادری کی طرح بجلی کی تار سے ڈرنے والا نہیں، آپ نے ان جماعتوں کا لاہور کا شو دیکھا ہو گا، یہ لیڈر ایک دوسرے کو جوتے برساتے تھے، ان کا ایجنڈا نواز شریف کی سیاست ہے، ان کے جلسے میں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا، ان کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے، یہ اسمبلیوں کو لعنت بھیج رہے ہیں، یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، جس اسمبلی سے یہ تنخواہ لیتا ہے اسے ہی لعنت بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آدمی نے ہر شخص کو گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں کہ میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا، ہمیں ایسی سیاست منظور نہیں، میرے بھائیو ان لوگوں سے پوچھو جو اسے صادق اور امین کہتے ہیں، اس کے صادق اور امین ہونے کے قصے روز ٹی وی پر آتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروسز لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت کا اقرار کیا، اس نے ہر طرح کی جعلسازی کی، نیازی صاحب آپ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے، عمران خان ایک دن تم خود جیل جائو گے، ہماری خیبرپختونخوا میں بڑی خدمات ہیں، ہم نے 25ارب روپے خرچ کر کے لواری ٹنل بنائی، اب اسلام آباد سے ایبٹ آباد 6لین موٹروے جارہی ہے، یہ سڑک چائنہ بارڈر تک جا رہی ہے،مسلم لیگ (ن) ترقی کا نام ہے، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ، کراچی کا امن اور سی پیک منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ہے، میں آج وعدہ کرتا ہوں اور الیکشن میں اس کی تجدید کروں گا کہ ہر شہر سے موٹروے گزرے گی، ان نوجوانوں کی عمریں دیکھو کوئی 20سال کا ہے اور کوئی اس سے کم، آج عوامی ریفرنڈم ہے گھبرانا نہیں، آپ میرے دل میں بستے ہو، میں اس ایجنڈے پر کام کر رہا تھا کہ موٹروے آئے گی، زراعت ترقی کرے گی، تجارت آئے گی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، گھروں میں روشنی آئے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف دن رات کام کرے گا اور آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا،5ججوں نے نواز شریف کو وزیراعظم ہائوس سے نکال باہر کیا، اگر میں نے ایک روپیہ بھی کھایا ہو تو نواز شریف ذمہ دار ہے،اگر نواز شریف نے خیانت نہیں کی تو آپ کو فیصلہ واپس لینا ہو گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ عوام کی عدالت کیا فیصلہ دے گی، الیکشن میں ریفرنڈم ہو گا، آپ کے ووٹ کو پائوں تلے روند دیا جاتا ہے، آپ کے ووٹ کی پرچی پھاڑ کر پھینک دی جاتی ہے، کیا آپ کو یہ سب کچھ منظور ہے، کیا آپ میرے ساتھ مل کر ووٹ کا احترام کرائو گے، آپ کا مینڈیٹ کوئی ختم نہیں کر سکتا، کوئی عوام کے فیصلوں کو پیروں تلے روند نہیں سکتا، امیر و غریب کیلئے انصاف کا ایک ہی ترازو ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس چھت نہیں ہے، ان کو چھت فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے، لوگوں کی آدھی یا پونی تنخواہ کرایہ میں چلی جاتی ہے،مسلم لیگ (ن) ایسا نظام لائے گی جس میں آپ کو5یا 10سال کی اقساط میں گھر دیا جائے گا، آپ ماہ وار قسط جمع کروا کر گھر کے مالک بن جائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے لوگوں کے پلے کچھ نہیں، تین دن پہلے ان کی اوقات ہم نے دیکھ لی ہے، 2018میں پورے ملک میں مسلم لیگ(ن) آئے گی، ہم ان سازشوں کو ہمیشہ کیلئے ملیامیٹ کر دیں گے، ان لوگوں نے دھرنوں، الزام تراشی اور گالی گلوچ کے علاوہ بھی کوئی کام کیا، کے پی کے میں کتنے ہسپتال، میڈیکل کالج اور سکول بنائے، انہوں نے سکول بند کر کے 2ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا،200 ارب درخت کہاں لگائے، کیا انہوں نے 5000درخت بھی لگائے۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کی آواز سن لو یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک ہزار درخت بھی نہیں لگا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہری پور کے بھائیو،بزرگو، آج آپ کا ماتھا چومنے کا دل کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات