قومی کرکٹر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

پی سی بی نے شعیب ملک کو 7 سے 10 دن آرام کرنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جنوری 2018 16:41

قومی کرکٹر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ
نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2018ء) : قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شعیب ملک کو 7 سے دس دن آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹور مینجمنٹ کمیٹی نے فزیو تھیراپسٹ سے مشاورت کے بعد شعیب ملک کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ خیال رہے کہ شعیب مک کو ہیملٹن میں چوتھے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈرز کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔زخمی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک پانچواں ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک ایک دو روز میں وطن واپس آجائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز پیر سے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :