مریم نواز کا ہری پور میں دلچسپ انداز میں تقریر کا آغاز،جلسے میں موجود شرکاء کو خوش کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 16:39

مریم نواز کا ہری پور میں دلچسپ انداز میں تقریر کا آغاز،جلسے میں موجود ..
ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 20جنوری2018) کے پی کے ہری پورمیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جلسے میں موجود شرکاء سے وہاں کی مقامی زبان میں تقریر کاآغاز کیا تو جلسے میں موجود شرکاء کے چہروں پر خوشی واضح تھی اور انہوں نے بھی پر جوش انداز میں مریم نواز کی باتوں کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور کے بھائیوں اور بہنوں کی حال اے تساں دا،خیر اے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج میں ہری پور نہیں آئی آ ں بلکہ اپنے گھر آئی آں۔مریم نواز کی تقریر کا یہ دلچسپ انداز  شرکاء نے بہت پسند کیا اور انہوں نے بھی خوشی سے ان کی باتوں کا جواب دیا۔جب کہ مریم نواز بھی اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر کافی پر جوش نظر آئیں۔