پہلے ہی کہا تھا یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے،محمد نوازشریف

اسمبلی سے تنخواہ بھی لیتاہےاوراسی پرلعنت بھیجتاہے،ایسا سیاستدان منظورنہیں جوکہےاوئے چیف سیکرٹری،اوئے آئی جی میں تمہیں جیل میں ڈال دوںگا،انشاءاللہ تم خود جیل میں جاؤ گے،لاہوریوں کوشاباش کہ اس کواوقات دکھادی،ان معززججزکوسلام جنہوں نےاس کوصادق اورامین قراردیا،دیکھو! یہ نااہلی کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہے،بے گھروں کوگھردینے کااعلان کرتاہوں۔ہری پورمیں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 16:20

پہلے ہی کہا تھا یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے،محمد نوازشریف
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا یہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتاہے، اسمبلی سے تنخواہ لیتاہے اور اسی پرہی لعنت بھیجتاہے، ایسا کوئی سیاستدان منظورنہیں جوکہتا ہے کہ اوئے چیف سیکرٹری، اوئے آئی جی میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا،انشاء اللہ تم خود جیل میں جاؤ گے، لاہوریوں کوشاباش دیتاہوں جنہوں نے اس کواوقات دکھادی، ان معززججزکوسلام جنہوں نے اس کوصادق اور امین قراردیا، کاش یہاں دیکھو! یہ نوازشریف کی نااہلی کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہے،بے گھروں کوگھردینے کااعلان بھی کردیا۔

انہوں نے آج ہری پور میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہہری پور والوں تم نے دل خوش کردیا۔

(جاری ہے)

کوٹ مومن کے جلسے سے بھی بڑاجلسہ ہے۔نوازشریف ہری پورکے عوام کے جذبے پرقربان ہے ۔آپ کونوازشریف کبھی نہیں بھولے گا۔نوازشریف سے ہمیشہ پیارکیانوازشریف ہمیشہ زندگی بھرآپ سے محبت کرتارہے گا۔بڑی خواہش تھی کہ میں یہ موٹروے دیکھوں ۔بڑے پیاراور محبت سے موٹروے بنائی۔

جب اس کاافتتاح ہورہاتھاتوہمارے وزیراعظم شاہد خاقان نے کہاکہ یہ ہزارہ موٹروے کاافتتاح کرناہے آپ میرے ساتھ چلیں۔میں کہاکہ میرادل توبہت چاہتاہے کہ میں ہزارہ موٹروے کامعائنہ کروں لیکن میرادل بہت دکھی ہے۔کہ میں اتنے جذبے سے عوام کی خدمت کررہاتھا صلہ نہیں دیا۔نوازشریف کوصرف ایک اقامے پرکہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جاؤتم نااہل ہو؟ عوام بتائیں کہ کیامیں نااہل ہوں؟ نوازشریف نااہل ہوگیاہے؟ انہوں نے عوام سے فیصلہ لیاکہ نااہلی والافیصلہ منظوریانامنظور؟ جس پرعوام نے نامنظور کردیا۔

انہوں نے کہاکہ کاش یہاں دیکھو! یہ عوامی ریفرنڈم ہے۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے والے لاڈلے تم سنو!یہ عوام کیارائے رکھتی ہے؟ تم نے ہمیشہ الزامات،گالیوں کی سیاست کی ہے۔تمہارے صوبے میں جہاں تمہاری حکومت ہے؟ یہ تمہاراصوبہ نہیں ہے یہ ہمارابھی ہے۔اوئے لاڈلے صوبے میں تمہاری حکومت ہے لیکن موٹروے نوازشریف بنارہاہے۔ یہ لاڈلہ کہتاتھا کہ ہم بجلی کے کارخانے لگائیں گے اور دوسرے صوبوں کوبھی فراہم کریں گے۔

آپ ان سے پوچھوکتنے میگاواٹ بجلی بنائی ہے؟ساری بجلی ہم نے بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے تین دن پہلے لاہورمیں ان کاشودیکھاتھا؟ جوگالیاں دیتے اور جوتے برساتے ہیں؟ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے۔کہاں گیااصول ؟ کہاں گیاایجنڈا؟ نوازشریف ہی ان کادستور،آئین اور پروگرام ہے۔یہاں عوام کاجم غفیران سے دس گنابڑاہے۔ایک بھی کرسی خالی نہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ پہلے بھی کہاتھا یہ جس تھالی میں کھاتاہے اسی میں چھید کرتاہے۔

اسی اسمبلی سے تنخواہ لیتاہے اور اس پرہی لعنت بھیجتاہے۔اوئے چیف سیکرٹری، آئی جی میں تمہیں جیل میں ڈال دوں گا۔انشاء اللہ تم خود جیل میں جاؤ گے۔ہمیں ایسا کوئی سیاستدان منظورنہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہورکے جوانوں ،بزرگوں اور ماؤں بہنوں کوشاباش دیتاہوں جنہوں نے اس کواوقات دکھادی اور اس کی آئینے میں شکل دکھادی ہے۔اس کوصادق اور امین کہاگیا۔

عوام صادق اور امین کے قصے پڑھتے ہیں۔میں ان معززججزکوسلام پیشکرتاہوں جنہوں نے اس کوصادق اور امین قراردیا۔اس نے مانااور اعتراف جرم کیا۔نیازی سروسزاس کی ہے لاکھوں پاؤنڈہیں۔بنی گالہ کی زمین ہے۔ججزکہتے کہ نہیں عمران بیٹاتم نہیں ہو۔یہ بھی نوازشریف کی ہے۔تم نیازی نہیں ہووہ کوئی اورنیازی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرادل عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔

میں عوامی ایجنڈے پرکام کررہاتھا۔صنعتیں لگیں گی،بے روزگاری ختم ہوگی۔لوڈشیڈنگ کامسئلہ ختم کردیا۔نوازشریف وعدہ کرتاہے کہ میں آندھی ہو،دھوپ ہومیں عوام کے قدم سے قدم ملاکرچلوں گا۔نوازشریف نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ عوام نے نوازشریف کوووٹ دیالیکن پانچ ججوں نے وزیراعظم ہاؤس سے اٹھاکرباہرپھینک دیا۔اگرنوازشریف نے ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہے تونوازشریف قصوروارہے لیکن اگرخیانت نہیں کی توفیصلہ واپس لیناہوگا۔

الیکشن میں ریفرنڈم ہوگاکہ عوام کی عدالت کیافیصلہ دے گی۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ کے ووٹ کی پرچی کاکوئی احترام نہیں۔میرے ساتھ مل کرووٹ کی پرچی کاتقدس کرواؤگے؟ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دہرے معیاراور دوہرے پلڑے نہیں ہوں گے ۔چاہے کوئی امیرہے یاغریب ہے یاکوئی وزیراعظم یاکوئی کلرک ہے سب کے ساتھ ایک ہی سلوک کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ جن کے پاس کوئی چھت نہیں کوئی جھونپڑی نہیں ان کوچھت دینامیں اپنے ذمے لوں گا۔انہوں نے عوام کوتجویزدیتے ہوئے کہاکہ جولوگ تنخواہ لیتے ہیں اس میں آدھا کرایہ دے دیتے ہیں اور باقی میں گزارہ کرتے ہیں۔لیکن وہی حصہ آپ قسط دیں گے اور وہی گھرپانچ دس سالوں میں آپ کی ملکیت بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :