کے پی کے ہری پور میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،ہری پور جلسے میں کتنے افراد شریک تھے؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 16:19

کے پی کے ہری پور میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،ہری پور جلسے میں کتنے افراد ..
ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 20جنوری2018) کے پی کے ہری پور میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،تفصیلات کے مطابق کے پی کے ہری پور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کیا۔جلسہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مال روڈ احتجاج میں لوگوں کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانامہ پانامہ کرنے والے آج خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مینڈیٹ ہے اس کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ہری پور میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر نواز شریف بہت پر جوش دکھائی دئیے اور کہا کہ ہری پورکے لوگوں میرا تمھارا ماتھا چومنے کا دل کرتا ہے ۔جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف جہاں بھی جاتے عوام کا سمندر امڈ آتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگوں کا شکریہ جنھوں نے عمران خان کو ان کا چہرہ دیکھایا۔تین دن پہلے سب نے ان کی اوقات دیکھ لی۔

متعلقہ عنوان :