وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ پر کلور کوٹ پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:50

کلورکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ پر کلور کوٹ پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔ ہفتہ کو کلورکوٹ میں انہوں نے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

پل ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹروے سے منسلک اور سی پیک کا حصہ ہو گا۔ پل کی تعمیر پر تین ارب روپے لاگت آئے گی، 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔ پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈھکی سے ملائے گا۔ کلور کوٹ اور ڈھکی کے درمیان فاصلہ 80 کلومیٹر سے کم ہو کر 15 کلومیٹر رہ جائے گا۔ پل سے صوبوں کے پی کے اور پنجاب کے درمیان زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی ترسیل میں آسانی ہو گی۔ چار رویہ پل کی لمبائی 1288 میٹر ہے۔