لاہور پولیس نے شہری سے چیکنگ کے نام پرشہری کے کپڑے اتروا دئیے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جنوری 2018 15:47

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 20جنوری2018) پنجاب پولیس کی وردی بدل گئی لیکن کام نہ بدلے،لاہور پولیس نے شہری سے چیکنگ کے نام پر شہری کے کپڑے اتروا دئیے۔تفصیلات کے مطابق لاہورے کے علا قے نو لکھا میں ایوب نامی سب انسپکٹر نے مظفر نامی شہری سے چیکنگ کے نام پر اس کے کپڑے اتروا دئیے۔پولیس رسپانس یونٹ کی اس کاروائی کو پاس کھڑے شہرے نے ویڈیو بنا دی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو دیکھنے والے تمام لوگوں نے پولیس کے عمر سیدہ شخص سے پولیس کے اس ناروا سلوک پر شدید غضے کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمہ میں تبدیلی لانے کے لئے ان کی وردی بدلنے کی بجائے ان کی تربیت کی جائے۔جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ویڈیو ملاحظہ کریں: